قرض خواہ
معنی
١ - قرض دینے والا اور اس کی اداءیگی کا مطالبہ کرنے والا، اُدھار دینے والا، قرض کا روپیہ وصول کرنے والا۔ "اس کے جہیز کا جھومر قرض خواہوں کی نذر ہو گیا۔" ( ١٩٨٦ء، تیسرا آدمی، ١٥٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قرض' کے ساتھ فارسی مصدر 'خوابیدن' سے مشتق صیغہ حالیہ تمام 'خواہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٦ء میں "تہذیب الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں